اپوزیشن کی کل جماعتی رہبر کمیٹی  کا اجلاس کل طلب

    اپوزیشن کی کل جماعتی رہبر کمیٹی  کا اجلاس کل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد( صباح نیوز)اپوزیشن کی کل جماعتی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف حکومتی کاروائیوں کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔میزبان اکرم خان درانی ہونگے،کنونیئر کا انتخاب ہوگا،   آخری آپشن کے طور پر اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کی تجاویز شامل ہیں۔کل جماعتی رہبر کمیٹی گیارہ ارکان پر مشتمل ہے۔اجلاس یہاں مقامی ہوٹل میں ہوا۔ ملک کی چیدہ چیدہ سیاسی دینی اور قوم پرست جماعتوں سے ارکان شامل ہیں،۔اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں سے دو دو اراکین جبکہ دینی و قوم پرست جماعتوں سے ایک ایک رکن نامزدکیا گیا ہے، رہبر کمیٹی چیئرمین سینٹ کے امیدوار کو نامزد کرتے ہوئے اپوزیشن کے قائدین کو اپنی سفارشات ارسال کرے گی،کمیٹی میں چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیارکی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -