سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آبادِ (آئی این پی)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 2018-19کے اثاثوں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،الیکشن کمیشن نے2018-19 کے اثاثوں کی تفصیلات29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایات کی ہیں جبکہ تفصیلات نہ دینے والی جماعتوں کے انتخابی نشان روک لئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن
