بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنوانے کیلئے پاکستانی حمایتقابل مذمت، شریف الدین

بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنوانے کیلئے پاکستانی حمایتقابل مذمت، شریف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بنوانے کیلئے پاکستانی حمایت شرمناک اقدام ہے۔کشمیریوں کے پاکستانی پرچم میں لپٹے جنازے بھی حکمرانو ں کی آ نکھیں نہیں کھول سکے۔ بھارت آئے روز سرحدوں پر گولہ بھاری کے علاوہ لاشوں کے تحائف روانہ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے شریف الدین قذافی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاست چکمانے والی موجودہ حکومت اب مسئلہ کشمیر سے د ستبردار ہوتی کیوں نظر آرہی ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کوعملی طور پر فراموش کر چکی ہیں۔


بھارت صر ف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ دنیا کیلئے عالمی خطرہ بن چکا ہے۔