احتساب نہیں رکے گا، فیصل واوڈ ڈیفنس میں بے نامی پلاٹوں کا انکشاف

احتساب نہیں رکے گا، فیصل واوڈ ڈیفنس میں بے نامی پلاٹوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کرپشن پرگرفتار سیاسی افراد سے وہی سلوک ہوگا، جو عام افراد سے ہوتا ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکے گا، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کریمنلز کو منتخب کرکے لایاجائے گا تو مجرموں کو تو سہولت ملے گی، کریمنلز 25،25گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کرپشن پرگرفتارسیاسی افرادسے وہی سلوک ہوگاجوعام افرادسے ہوتاہے،چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکے گا،سیاسی قیدی نہیں ہوں گے، ایساقانون بنایاجارہاہے۔وفاقی وزیر نے کہا جس طرح بجٹ پاس کرایا ہے یہ بھی ہوجائیگا، پاکستان میں دونہیں ایک ہی قانون چلے گا، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔دوسری طرفحکومت کی جانب سے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،جس کے تحت وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ سے وابستہ صحافی فخر درانی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے فیصل واوڈا نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں شیر نواز کے نام پر بے نامی پلاٹس خریدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹو یٹ میں کہا بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف حکومتی کارروائی نہایت ہی احسن قدم ہے بس اس میں سیاسی انتقام کی بو نہیں آنی چا ہیے۔چوہدری تنویر کی بے نامی زمینوں کو ضبط کرنے کے بعد اگر حکومت واوڈا کے ڈی ایچ اے میں شیر نواز کے نام پر جتنے پلاٹس ہیں ان کو ضبط کرے گی تو تب لوگ اسے انصاف کہیں گے۔
فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ اول -