نیب کی ناکامی پر عمرا ن خان نے ران ثناء پر ہیروئن سمگلنگ کا کیس بنایا، شہبا ز شریف کا الزام

نیب کی ناکامی پر عمرا ن خان نے ران ثناء پر ہیروئن سمگلنگ کا کیس بنایا، شہبا ز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ نیب رانا ثناء اللہ کے خلاف کک بیک کا کوئی کیس نہیں بنا سکا جس پرعمران خان نے خود مخبر بن کر رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن کا کیس بنایا۔لاہور میں لیگی رہنماؤں اور رانا ثناء اللہ کی فیملی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے کے باوجود پینے کا پانی اور کھانا نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا فراہم نہیں کرنے دیا، رانا ثناء اللہ کے کمرے میں پنکھا اور بلب بھی موجود نہیں، ان کو بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائیں اور اگر خدانخواستہ رانا ثناء اللہ کو کچھ ہوا توذمہ دار عمران خان ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غصے اور فسطائیت کا نشانہ صرف (ن)لیگ ہے کیونکہ وہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ نے غریب کا برا حال کر دیا، رہبر کمیٹی میں احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ کئی گھنٹے کھانا لے کر کھڑے رہے، جیل انتظامیہ نے رانا ثناء کو کھانا پہنچانے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی کچھ عرصے پہلے ہارٹ سرجری ہوئی ہے جبکہ ان کی کمر کے نچلے حصے میں بھی درد ہے۔ قبل ازیں لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد نے شہبازشریف سے ملاقات کی اور مقدمہ کے مختلف قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کے اہل خانہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے میاں شہبازشریف کو بتایا ہے کہ جیل میں ان میں شوہر کو ٹارچر کیا جا رہا ہے جبکہ پوری قوم جانتی ہے کہ رانا ثناء اللہ کا کیس جھوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ڈرنے والے نہیں بلکہ ایک بہادر انسان ہیں لیکن جو کچھ حکمران کر رہے ہیں ویسا سلوک دشمن کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔
شہبازشریف/الزام

مزید :

صفحہ اول -