اعظم سواتی ایک ارب 85کروڑ کیساتھ سرفہرست، پرویز رشید سب سے غریب سینیٹر نکلے

اعظم سواتی ایک ارب 85کروڑ کیساتھ سرفہرست، پرویز رشید سب سے غریب سینیٹر نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سینیٹرزکے اثاثوں کی تفصیلات  جاری کردیں، اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پرویز رشید 23 لاکھ کے ساتھ سب سے غریب سینیٹرنکلے،اراکین قومی اسمبلی کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ61 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے ساتھ امیرترین سینیٹرزہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما اورسینیٹرپرویزرشیدغریب ترین سینٹرز میں شامل ہیں،سینیٹرپرویزرشید23لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،سینیٹرتاج آفریدی 1ارب 30 کروڑروپے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دس کروڑروپے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 26 کروڑ52 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔الیکشن کمیشننے کہاہے کہ وزیرقانون فروغ نسیم 48 کروڑ،قائد ایوان شبلی فراز23 کروڑ،سینیٹر طلحہ محمود 33 کروڑ 26 لاکھ اورفیصل جاوید 1 کروڑ 83 لاکھ روپیسے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرراجا ظفرالحق کے 1 کروڑ مالیت کے اثاثے ہیں تاہم 7 جائیدادوں کی مالیت ظاہر نہیں کی، مرزا محمد آفریدی 41 کروڑ، ڈاکٹرشہزاد وسیم 33 کروڑ، شیری رحمان 25 کروڑ اورمصطفی نوازکھوکھر کے 17کروڑسے زائد کے اثاثے ظاہر کئے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔
سینیٹرز/گوشوارے

مزید :

صفحہ اول -