پاکستان پائیدار امن، خوشحالی کی جانب سفر جار ی رکھ گا: جنرل باجوہ
راولپنڈی (نیوزایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور امن کی جانب بڑھ رہا ہے، امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت 222 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہواجس میں خطے کی سکیورٹی اور قومی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان، ایران اور بھارت کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال جبکہ کالعدم تنظیموں کیخلاف جاری آپریشنز اور کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا ء کو ملکی اقتصادی صورتحال اور معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کے سخت مگر فائدہ مند اقدامات سے آگاہ کیا۔کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔ پاکستان ترقی اور امن کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔
کورکمانڈرزکانفرنس
