نواز شریف سے آج بھی صرف فیملی کے افراد ملاقات کرینگے

نواز شریف سے آج بھی صرف فیملی کے افراد ملاقات کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آج (جمعرات) کوٹ لکھپت جیل میں صرف فیملی کے افراد ملاقات کر سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی اور آج جمعرات کو صرف خاندان کے افراد نواز شریف سے ملاقات کر سکیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ سے کیمپ جیل میں ملاقات کیلئے منگل کا دن مختص کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کو عدالت نے 14روز جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل کرنے کے احکامات دئیے تھے۔
نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -