منہاج یونیورسٹی اور دیاویلفیئر آرگنائزیشن کاہیموفیلیا بیماری کی آگاہی کیلئے سیمینار

منہاج یونیورسٹی اور دیاویلفیئر آرگنائزیشن کاہیموفیلیا بیماری کی آگاہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سکول آف بائیو کیمسٹری منہاج یونیورسٹی اور دیاویلفیئر آرگنائزیشن سیالکوٹ کے تعاون سے طلبہ میں ہیموفیلیا بیماری کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں دیاویلفیئر آرگنائزیشن سیالکوٹ کی کوارڈینیٹر راحیلہ اشرف،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الیاس،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا،نے شرکت کی۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے راحیلہ اشرف نے ہیموفیلیا بیماری کے اسباب،نقصانات اور اس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم باقاعدہ بنیادوں پر ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں سیمینارز منعقد کروا رہی ہے تاکہ اس مہلک بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جاسکے۔ اس موقع پرہیموفیلیا کے شکار دو بچوں سہیل طارق اور ایان طارق بھی تقریب میں موجود تھے.میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الیاس نے طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیموفیلیا بیماری کی سب سے بڑی وجہ کزن میرج ہے جس سے بچنے کی ضرورت ہے۔. انہوں نے کہا کہ 80 فیصد مرد اس بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں،اور کم عمر بچے اس بیماری کازیادہ شکار ہوجاتے ہیں اس حوالے سے حکومتی سطح پر اس بیماری کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری نے کہا کہ ہیموفیلیا جیسی مہلک بیماری سے بچاو کے لئے دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس بیماری سے بچنے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر ہیموفیلیا جیسی مہلک بیماری کے خلاف عملی اقدامات کرنا ہوں گے تا کہ اس بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہاس طرح کی تقریبات سے طلبہ میں مختلف قسم کی بیماریوں کے بارے میں شعوکو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی

مزید :

کامرس -