تیل، گیس میں سرمای کاری بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل شروع
لاہور(نیوز رپورٹر)حکومت نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے اور اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔پٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں ملک کے چاروں صوبوں میں مختلف مقامات سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں بالخصوص سرکاری کمپنیوں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی آئل فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، تیل اور گیس کے شعبے میں خود کفالت کے لئے حکومت نے رواں سال کے دوران مزید بلاکس نیلامی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دسمبر تک 20 نئے بلاکس کی نیلامی کی جائیگی جن میں ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی جائیگی تیل اور گیس کے شعبے میں میں نئے ذخائر کی دریافت سے توانائی کے شعبے کی صورتحال بہتر بنانے اور بالخصوص تیل اور گیس کی پیداوار یار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
