ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل کی نگرانی میں دس امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب قدرتی آفات سے متاثرین کی امداد کے لیے یہ امدادی چیک اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے متاثرین میں تقسیم کیے۔ حالیہ بارشوں سے کرنٹ لگنے اوردیواریں گرنے سے دوافراد جاں بحق ہوئے جب کہ جھوک موہانہ میں دریا کے کٹاؤسے مکانات دریابردہوئے۔ ان متاثرین میں تین تین لاکھ روپے سمیت دیگرنوعیت کے امدادی چیک متاثرین کے حوالے کیے گئے۔