آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ مستردکردیا
پشاور(سٹی رپورٹر)آل پا کستان سی این جی ایسو سی ایشن گیس کے قیمتوں میں خود ساختہ اضا فہ کومسترد کر دیا ہے ،گزشتہ دس ماہ میں حکومت نے سی این جی کی ٹیکسز میں 83فیصد اضا فہ کیا گیا فما ہ ستمبر سے جو لا ئی تک سی این جی کا ٹیر ف 700رو پے سے بڑھ کر 1283رو پے کر دیا گیا ہے جبکہ سی این جی سیکٹر کی بند ش سے 450ارب رو پے کی سر ما یہ کار ی ضا ئع اور لا کھوں افراد بے روزگار ہو جا ئینگے۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں ایسو سی ایشن کے صو با ئی چیئر مین فضل مقیم خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمرا ہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ حکومت سی این جی سیکٹر سے وابسط لا کھوں افراد کے حال پررحم کر یں اور سی این جی سیکٹر جو کہ پو رے پاکستا ن میں سب سے مہنگی گیس خر ید ر ہا ہے اسے مز ید نہگا نہ کر یں جبکہ اس شعبے میں گیس انفرا سٹر کچر ڈویلپمنٹ سیس کو مکمل طور پر ختم کر نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سی این جی سیکٹرتمام د یگر شعبو ں سے زیاد ہ ٹیکس ادا کر ر ہا ہے اور بے جا ٹیکسوں اور آ ئے روز گیس ٹیر ف میں اضا فے کی وجہ سے سی این جی اور پٹرو ل کا فر ق بہت کم ہو جا ئیگا ۔انہوں نے کہاکہ صا ر فین مز ید بو جھ برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ مہنگا ئی کی شر ح میں اضا فہ ہو تا جا ر ہا ہے گیس کی قیمت بڑ ھنے سے پبلک ٹرانسپوڑٹ کے کرا یوں 40سے50فیصد کا اضا فہ ہو گیا ہے جس سے غر یب عوا م شد ید متا ثر ہو ر ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صو بے کی سی این جی ما لکان اور عوا م کم پر یشر گیس کی مصنو عی قلت ،بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ اور ٹیکسوں کی بر ما ر کا شکا ر ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ سی این جی سیکٹر میں اضا فے کو واپس لے بصورت د یگر ہم صو بہ بھر علا متی ہڑ تا ل شروع کر ئینگے۔
