”پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا ایک چانس مجھے نظر آ رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ۔۔۔“ سکندر بخت نے ناقابل یقین ’طریقہ‘ بتا دیا، جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے

”پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا ایک چانس مجھے نظر آ رہا ہے اور وہ یہ ہے ...
”پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا ایک چانس مجھے نظر آ رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ۔۔۔“ سکندر بخت نے ناقابل یقین ’طریقہ‘ بتا دیا، جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن ہو گئی ہے کیونکہ اگر اسے سیمی فائنل میں جانا ہے تو بنگلہ دیش کو کم سے کم 316 رنز سے شکست دینا ہو گی اور اگر بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کی تو سیمی فائنل میں رسائی کا یہ ’فارمولہ‘ بھی غیر موثر ہو جائے گا۔

شائقین کرکٹ اس حوالے سے خاصے غم و غصے کا شکار ہیں اور قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کر رہے ہیں تاہم سابق کرکٹر سکندر بخت نے ’جذبات کی رو‘ میں بہہ کر قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا ایک ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ جان کر آپ بھی یقینا حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا ایک ہی چانس نظر آ رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ پاکستان اگر ٹاس جیتتا ہے تو پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کرے کیونکہ ایسا کرنے پر انہیں ایک ٹارگٹ مل جائے گا کہ آپ نے دو، پانچ یا پھر 10 اوورز میں 100 رنز کرنے ہیں یا آپ نے بنگلہ دیش کو اگر 250 رنز پر آﺅٹ کر دیا ہے تو پھر 20 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرنا ہے، تو آپ یہ ایک طریقہ استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ مجھے کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔

شائقین کرکٹ سکندر بخت کے اس مشورے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے بعد یہ واضح ہو چکا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا تو پاکستانی ٹیم کسی صورت بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے گی مگر سکندر بخت ناجانے کیوں پاکستانی ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل