سی ڈی اے کےخلاف الاٹیزکیس، صحیح کام کرنا ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی اسد عمر کو ہدایت

سی ڈی اے کےخلاف الاٹیزکیس، صحیح کام کرنا ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے،چیف جسٹس ...
سی ڈی اے کےخلاف الاٹیزکیس، صحیح کام کرنا ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی اسد عمر کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کےخلاف الاٹیز اورمتاثرین کے کیس میں کہا ہے کہ ٹیکنیکل ایشو ہے،اسے حل کیا جاسکتا ہے،مفادعامہ کا بڑا کام ہے اورہم نے کرنا ہے،جسٹس اطہرمن اللہ نے اسد عمر کو ہدایت کی کہ صحیح کام کرنا ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سی ڈی اے کے خلاف الاٹیزاورمتاثرین کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نوازاعوان، اسد عمر، ایم این اے راجا خرم نوازعدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیشن قائم کیا تھا،اسد عمر نے عدالت کو بتایا کہ متاثرین اور الاٹیز کے حوالے سے رپورٹ میں 4 کیٹیگریز بنائی ہیں، 1960 میں سی ڈی اے کو لامحدود اختیارات دیے گئے، سی ڈی کے غیر محدود اختیارات ختم کیے جائیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ کون اصلی متاثر اورکون نقلی ،جلدی نہ کیجیے گا، گائیڈ لائن بنادیں تاکہ مستقبل میں بھی ایسا نہ ہو،یہ ہمارے لیے مشکل ہے،اس کے لیے ماسٹر پلان ترتیب کرنا پڑے گا، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ سی ڈی اے کے سینئر افسران نے ماسٹر پلان کا مسودہ بھی نہیں پڑھا ہوتا، اسلام آباد کے مسائل کے مستقل حل کیلئے ہم نے ایک فیصلے میں کمیشن کی تجویزدی تھی،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاکہ پروفیشنل ایکسپرٹس کے ساتھ کمیشن بن چکا ہے، چیئرمین سی ڈی اے بھی اس کا حصہ ہیں، چیف جستس نے کہا کہ دنیا میں زمین حاصل کرنے کا کبھی مسئلہ نہیں ہوتا، متاثرین اور الاٹیز کے معاملے میں سی ڈی اے، پولیس سب ملوث ہیں، اسد عمر نے کہا کہ اتنا زیادہ گند اورزیادتی کی گئی کہ سفید پوش ڈرتا ہے کہ الزام نہ لگ جائے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے،اسے حل کیا جاسکتا ہے،مفادعامہ کا بڑا کام ہے اورہم نے کرنا ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسد عمر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحیح کام کرنا ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے،عدالت نے سی ڈی اے کے خلاف الاٹیزاورمتاثرین کے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔