قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل کا دورہ لیبر کیمپ
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے ویلفیئر ونگ کی ٹیم کے ہمراہ دبئی کے ایک علاقہ القوز میں پاکستانی لیبر کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم پاکستانی مزدوروں کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔ لیبر کیمپوں میں رہائش پذیرپاکستانی مزدوروں نے قونصل جنرل کو اپنے حالات اور مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر قونصل جنرل نے ویلفیئر ونگ کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ کمپنی کی انتظامیہ کو ملیں اور ان مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اس موقع پر قونصل جنرل احمد امجد علی نے پاکستانی مزدوروں سے وعدہ کیا کہ ان کو درپیش مسائل بہت جلد حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر ماہ لاکھوں ڈالر بطور زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو کافی سہارا ملتا ہے ۔ انہوں نے مزدوروں کے جذبہ محنت اور جذبہ حب الوطنی کی تعریف کی اور ان میں فروٹ کے بیگ تقسیم کئے۔