پاکستان بزنس کونسل دبئی طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی، سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ کے ساتھ معاہدہ

پاکستان بزنس کونسل دبئی طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی، سکائی ...
پاکستان بزنس کونسل دبئی طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی، سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ کے ساتھ معاہدہ

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل دبئی اور سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی ہذا میں زیر تعلیم طالبعلموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے وظائف دئیے جائیں گے اور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ یہ معاہدہ پاکستان بزنس کونسل کے صدر داﺅد اقبال اور سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ کے درمیان ہوا جس میں یونیورسٹی، بزنس کونسل اور دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ معاہدہ کے مطابق طالبعلموں کو سکالر شپ، کیریئر کے مواقع، کیمپس میں ریکروٹمنٹ، انٹرن شپ اور ریسرچ پراجیکٹس پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ یہ سب طالبعلموں کی ذہنی استعداد بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا ہے تاکہ ہمارے طالبعلم پڑھ لکھ کر معاشرے کے مفید شہری بن سکیں اور عملی زندگی میں آکر اپنا کردار اد اکریں۔

مزید : عرب دنیا