عمران خان اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجاؤ،وہ وقت دور نہیں جب تم سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا،شہبازشریف

عمران خان اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجاؤ،وہ وقت دور نہیں جب تم سے ایک ایک ...
عمران خان اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجاؤ،وہ وقت دور نہیں جب تم سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا،شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان وارننگ دیتا ہوں کہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجاؤ،وہ وقت دور نہیں جب تم سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے کوٹ لکھپت جیل آمد پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو نوازشریف سے ملنے دو، قوم تم سے ایک ایک بات کا حساب لے گی، انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ اور سلمان رفیق کو تمام سہولتوں سے محروم کیا جارہا ہے، عوام اور کارکن حوصلہ رکھیں اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے ، نوازشریف نے ملک کوایٹمی طاقت بنایااور سی پیک دیا،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان وہ وقت دور نہیں جب تم سے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا،نوازشریف کے پروانوں کو ملاقات کا موقع نہیں دیا جارہا، ملاقات نہ کرانا عمران خان کی فاشسٹ ذہنیت کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خاندان کے صرف 5 لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے، عمران خان اتنا بوجھ اٹھاؤ جس کا کل حساب دے سکو۔