موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، لاہور کے شہری خوشی سے نہال

موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، لاہور کے شہری خوشی سے نہال
موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، لاہور کے شہری خوشی سے نہال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی روز کی سخت گرمی کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا جس کے باعث شہریوں کے چہروں پر خوشی پھیل گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لہر جاری تھی ، جمعرات کے روز بھی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی اور حبس کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوا رہا ۔ سہہ پہر کو چلنے والی گرد آلود ہواﺅں کے باعث موسم میں کچھ اعتدال آیا تو شام 5 بجے موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ کر رکھ دیا ۔ لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹا تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے اور منچلے سڑکوں پر بارش میں نہانے نکل آئے۔ بہت سے لوگوں نے بارش کے موسم میں کھانے پینے کی دکانوں کا بھی رخ کرلیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور کی بارش میں سموسوں ، پکوڑوں سے لطف اندوز نہ ہوا جائے تو بارش کا مزہ ادھورا رہ جاتا ہے۔

مزید :

ماحولیات -