مراد سعیداِن ایکشن، احتساب کے دوران اپنی وزارت سے کتنے سو کروڑ روپے ریکور کرلیے؟ جان کر عمران خان بھی خوش ہوجائیں گے

مراد سعیداِن ایکشن، احتساب کے دوران اپنی وزارت سے کتنے سو کروڑ روپے ریکور ...
مراد سعیداِن ایکشن، احتساب کے دوران اپنی وزارت سے کتنے سو کروڑ روپے ریکور کرلیے؟ جان کر عمران خان بھی خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی زیر نگرانی احتساب کے عمل کے دوران ساڑھے 4 سو کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ، وزارت مواصلات نے اب تک 7سو 88 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔وزارت مواصلات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کی زیر نگرانی احتساب کا عمل جاری ہے اور اس دوران بڑی ریکوریاں کی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 4 سو 23 کروڑ روپے ریکور کیے گئے تھے جبکہ پراجیکٹس کے خصوصی آڈٹ کے ذریعے ساڑھے4 ارب روپے ریکور کیے گئے، یہ رقم مختلف منصوبوں اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی مد میں ریکور کی گئی ہے۔ وزارت مواصلات نے اب تک 7سو 88 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت مواصلات میں مزید 3 پراجیکٹس کا آڈٹ جاری ہے اور کروڑوں روپے کی مزید ریکوری کا امکان ہے۔