عمران خان کے آئیڈیل مسولینی اور ہٹلر ہیں، تحریک انصاف نازی پارٹی کا دوسرا روپ دھار چکی:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

عمران خان کے آئیڈیل مسولینی اور ہٹلر ہیں، تحریک انصاف نازی پارٹی کا دوسرا ...
عمران خان کے آئیڈیل مسولینی اور ہٹلر ہیں، تحریک انصاف نازی پارٹی کا دوسرا روپ دھار چکی:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر  بیرسٹر  مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نازی پارٹی کا دوسرا روپ دھار چکی ہے،عمران خان کے آئیڈیل مسولینی اور ہٹلر ہیں،فسطائیت کے پیروکار اب سیاست کا لبادہ اوڑھے حکمران بنے بیٹھے ہیں،5جو لا ئی کا دن ہمیشہ ایک سیا ہ دن کے نا م سے یا د رکھا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  آمر ہمیشہ اپنے ذاتی اور عوامی مفادات کےبرخلاف اقدامات سے ملک اور قوم کو خوشحالی وترقی سے بہت پیچھے لے جاتے ہیں،شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے ادوار حکومت میں عوامی فلاحی منصوبے ترتیب دیئے اور تمام مستحکم ادارے انکے دور حکومت میں قائم ہوئے، جن کو آمروں نے اپنی غلط اور عوامی مفادات کے خلاف پالیسیوں اور اقدامات سے سبو تاژ کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست اس ملک میں رواں دواں ہے تب تک جمہوریت اور جمہوری ادارے پروان چڑھتے رہینگے اور تمام ادارے ترقی کرتے رہینگے،ہم ہر آمر کو چیلینج کرتے رہیںگے تاکہ جمہوریت کسی بھی طرح ڈی ریل نہ ہواور پھلتی پھولتی رہے۔ بیرسٹر مر تضی وہاب نے تحریک انصاف کی انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے کہا کہ  تحریک انصاف نازی پارٹی کا دوسرا روپ دھار چکی ہے،عمران خان کے آئیڈیل مسولینی اور ہٹلر ہیں،فسطائیت کے پیروکار اب سیاست کا لبادہ اوڑھے حکمران بنے بیٹھے ہیں۔بیرسٹر پرتضی وہاب نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں مگر حکمرانوں کی ترجیحات انتقام ہےلیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فسطائیت کا مقابلہ سینہ سپر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری سوچ سے صرف منتقم مزاج لوگ سامنے آتے ہیں، تاریخ پڑھنے والے فاشسٹوں کے انجام سے بھی واقف ہیں، فاشزم کے پیروکار آئین و قانون کو بھی اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں،حکمران اپنی چنگیزیت کی اصل شکل دکھا رہے ہیں،پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر فاشسٹوں کو جمہوری طریقہ سے شکست دیں گے کیونکہ پاکستان کے عوام دیسی ہٹلر اور مسولینی سے تنگ آچکے ہیں۔