نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عمران خان کی فاشسٹ ذہنیت کا نتیجہ، اللہ نے چاہا تو عوام اس کا حساب لیں گے :ڈاکٹر آصف کرمانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عمران خان کی فاشسٹ ذہنیت کا نتیجہ ہے، اللہ نے چاہا تو عوام اس کا حساب لیں گے ،نواز شریف کی خرابی صحت کی وجہ سے والدہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور ذاتی معالج کو روزانہ کی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔ سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خراب صحت کی وجہ سے والدہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور ذاتی معالج کو روزانہ کی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے،مسلم لیگی کارکنوں کو بھی ہفتہ میں ایک بار ملاقات کرنے کی اجازت ہونی چاہیے،عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں ،نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل اور نا قابل تصورہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج کہا تھا کہ نوازشریف کے متوالوں کو ان سے ملنے کا موقع نہیں دیا جارہا یہ عمران خان کی فاشسٹ ذہنیت کا نتیجہ ہے، اللہ نے چاہا تو عوام اس کا حساب لیں گے.
