بچوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی اشدضروری،معاشی ترقی کی طرح بچوں کا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے:ڈاکٹر شیریں مزاری

 بچوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی اشدضروری،معاشی ترقی کی طرح ...
 بچوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی اشدضروری،معاشی ترقی کی طرح بچوں کا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے:ڈاکٹر شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزری نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کی طرح بچوں کا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے،اس حوالے سے موثر قانون قانون سازی کی ضرورت ہے،وزارت انسانی حقوق نے بچوں میں جنسی و جسمانی تشدد کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات ہمارا اجتماعی معاشرتی مسئلہ ہے، جس کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مکروہ دھندہ میں ملوث لوگوں کوسخت سزائیں دلانے کیلئے زینب الرٹ بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں دو ماہ سے زیرالتوا ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے چیئرمین کمیٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں اور بل کو جلد از جلد منظور کرائیں۔