بے نامی اکاﺅنٹس کے بعد بے نامی گاڑیاں ، کھجوروں کے باغ میں مزدوری کرنے والے محنت کش کے نام پر کتنے سو گاڑیاں خریدی گئیں؟ چونکا دینے والا انکشاف

بے نامی اکاﺅنٹس کے بعد بے نامی گاڑیاں ، کھجوروں کے باغ میں مزدوری کرنے والے ...
بے نامی اکاﺅنٹس کے بعد بے نامی گاڑیاں ، کھجوروں کے باغ میں مزدوری کرنے والے محنت کش کے نام پر کتنے سو گاڑیاں خریدی گئیں؟ چونکا دینے والا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بے نامی اکاﺅنٹس، پلاٹس اور دیگر اثاثوں کے بعد اب بے نامی گاڑیوں کا بھی سراغ لگایا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے شہر خیرپور میں کھجوروں کے باغ میں مزدوری کرنے والے محنت کش کے نام پر 162 گاڑیوں کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ گاڑیاں کراچی کے مختلف شورومز سے محنت کش کے نام پر خریدی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے 162 گاڑیوں کے بے نامی مالک کو نوٹس جاری کیا تو اس نے معاملے سے لاتعلقی ظاہر کردی جس پر حکام نے گاڑیوں کے اصل مالک کی تلاش کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔