عمران خان کیلئے ریلیف ؟ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے، مگر کیوں؟

عمران خان کیلئے ریلیف ؟ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں ...
عمران خان کیلئے ریلیف ؟ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے، مگر کیوں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے رہبر کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں میں رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ پر تنازع پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین شپ مانگنے پر ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین بنانے کی تجویز دی تھی تاہم ن لیگ، جے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتوں نے اس تجویزپر معذرت کرلی۔ حلیف جماعتوں کی جانب سے تجویز قبول نہ کیے جانے پر پیپلز پارٹی نے احتجاجاً یوسف رضا گیلانی کا نام واپس لے لیا اور ان کی جگہ فرحت اللہ بابر کا نام دے دیا۔

مزید :

قومی -