’’ہم خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے تھے کہ آج حادثاتی چیئرمین۔۔۔‘‘مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر ’تیروں‘ کی بوچھاڑ کردی

’’ہم خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے تھے کہ آج حادثاتی چیئرمین۔۔۔‘‘مراد سعید نے ...
’’ہم خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے تھے کہ آج حادثاتی چیئرمین۔۔۔‘‘مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر ’تیروں‘ کی بوچھاڑ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات  مراد سعید نے کہا ہے کہ سوچا تھا ’پرچی والا چیئرمین‘ آج قوم سے اپنے والد کے سیاہ کارناموں پر معافی مانگے گا،ہم خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے کہ ’حادثاتی چیئرمین‘ امریکیوں کیساتھ ملکر قبائلی عوام پر ڈرون حملوں کی شکل میں موت کی بارش کرنے پر ندامت کا اظہار کرے گا،یہ بھی خوش فہمی تھی کہ ’پرچی والا چیئرمین‘ قبائلی عوام سے سچ بولے گا کہ حکومت انکی دیکھ بھال پر محنت کررہی ہے،ہمیشہ کیطرح مہمند کا جلسہ بھی ’حادثاتی چیئرمین‘ کیلئے سیاسی شرمندگی کا سامان کرگیا۔مہمند میں بلاول بھٹو زرادری  کے خطاب پر  اپنے ردعمل میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ حادثاتی چیئرمین جان بوجھ کر چھپا گیا کہ حکومت 162 ارب ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر صرف کرنے جارہی ہے،آئی ایم ایف پر تنقید کرنے والے’حادثاتی چیئرمین‘ کی جماعت نے 6 مرتبہ آئی ایم ایف کی دہلیز پر سجدہ کیا،قوم کو آئی ایم کے سامنے گروی رکھ کر ’حادثاتی چیئرمین‘ کے والد نے مالِ حرام اکھٹا کرنے کے ریکارڈ قائم کئے، اپنے والد کے جرائم پر شرمندہ ہونے کی بجائے حادثاتی پانامہ کوئین کا اتحادی اور منشیات کے دھندے میں منہ کالا کرنے والے کا وکیل بن کرنکلا ہے، پختونخوا کے عوام کا سیاسی شعور ملک کے دیگر حصوں سے سب سے زیادہ ہے،  پختونخوا کے عوام نے ’حادثاتی چیئرمین‘ کے والد کی سیاست اور کرپشن دریا برد کردی ہے ’حادثاتی چیئرمین‘ نہیں جانتا کہ 2018 میں پختونخوا کے عوام نے اپنے کپتان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا۔مراد سعید  نے کہا کہ ’حادثاتی چیئرمین‘ والد کی لوٹ مار بچانے کیلئے فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کے سب سے بڑے مخالف مولوی کے ہاتھ پر بیعت کرچکا ہے، شہدا کے وارثوں کیساتھ کھڑا ہونے کی بجائے ’حادثاتی چیئرمین‘ پاکستان کے محافظوں پر حملوں میں ملوث کرائے کے فسادیوں کیساتھ کھڑا ہے، پختونخوا کا ایک ایک شہری وطن کا محافظ اور ملک دشمن عناصر کیخلاف ہے ،پختونخوا کے عوام جانتے ہیں کہ ’حادثاتی چیئرمین‘ کی جماعت نے سندھ کو ایڈز جیسی جان لیوا بیماری کا گڑھ بنا دیا ہے’حادثاتی چیئرمین‘ کی جماعت نے سندھ کے علاقے تھر کو موت کی وادی اور کراچی کو کوڑے کا ڈھیر بنا ڈالا ہے ’حادثاتی چیئرمین‘ کی جماعت کے کالے کرتوتوں پر سپریم کورٹ کے جج کہنے پر مجبور ہیں کہ سندھ کرپٹ ترین صوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  پختونخوا کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے بہترین علاج کی انشورنس دے دی گئی ہے ،جتنا مرضی شور مچالیں، چوروں، لٹیروں اور منشیات کے دھندے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، کراچی سے خیبر تک سیاست، حکومت اور معیشت آلودہ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، اداروں کو دھمکانے کی اجازت دیں گے نہ ہی جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ گوارا کریں گے۔