ہرسطح پر سز ا اور جزا کو لازم بنا رہے ہیں،اپوزیشن سمیت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا :گورنر پنجاب چوہدری سرور

ہرسطح پر سز ا اور جزا کو لازم بنا رہے ہیں،اپوزیشن سمیت کسی کو سیاسی انتقام کا ...
ہرسطح پر سز ا اور جزا کو لازم بنا رہے ہیں،اپوزیشن سمیت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا :گورنر پنجاب چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں ہرسطح پر سز ا اور جزا کو لازم بنا رہے ہیں،اپوزیشن سمیت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پاکستان کےمستقبل کو روشن،ترقی یافتہ اورخوشحال بنانےکیلئےشفاف اوربلاتفر یق احتساب پوری قوم کی آواز ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی،آزادکشمیرمیں دہشتگردی میں شہیدہونیوالےفوجی جوانوں کوپوری قوم سلام پیش کرتی ہے،بھارتی ریاستی دہشتگردی پراقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کونوٹس لیناچاہیے۔ تحر یک انصاف کےایم این اےملک کرامت کھوکھر،ظہیرعباس کھوکھر،طارق ثناء باجوہ ،محمدزین شیخ،محمدارشاد ڈوگر،چوہدری خالدگجراوروکیل خان منج سمیت دیگرکی قیادت میں ملاقات کرنےوالےوفد سے گفتگو کرتےہوئےگورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن کےکسی فردسےاحتساب کاکوئی ادارہ حساب مانگتاہےتویہ لوگ سیاسی انتقام کاشورمچاناشروع کردیتےہیں مگرحقیقت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے آج تک اپوزیشن کے کسی بھی رکن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، نیب سمیت دیگر ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ کر پشن کے ناسور نے نقصان پہنچایا ہے،ملک کو مسائل سے نجات دلانے اور ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے شفاف احتساب ضروری ہے،حکومت ملک میں شفاف احتساب کو یقینی بنانےکیلئےاحتساب کےتمام اداروں کومکمل سپورٹ کر ےگی،حکومت کاہر اقدام آئین وقانون کے مطابق ہوگا کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔