دبئی کے حکمران کی بیگم شہزادی حیا انہیں چھوڑ کر کیوں بھاگ گئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی کے حکمران کی بیگم شہزادی حیا انہیں چھوڑ کر کیوں بھاگ گئیں؟ تفصیلات ...
دبئی کے حکمران کی بیگم شہزادی حیا انہیں چھوڑ کر کیوں بھاگ گئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی 45سالہ اہلیہ شہزادی حیاءبنت الحسین ملک سے فرار ہو گئیں۔ اب ان کے فرار ہونے کی مبینہ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المختوم کی بیٹی شہزادی شیخہ لطیفہ بھی ملک سے فرار ہوئی تھیں تاہم انہیں بحرہند سے گرفتار کر لیا گیا اور واپس متحدہ عرب امارات پہنچا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے شہزادہ لطیفہ کے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی۔ مغربی میڈیا میں کچھ رپورٹس منظرعام پر آئیں جن میں بتایا گیا کہ شہزادی لطیفہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہزادی حیاءکے فرار ہونے کی وجہ بھی اسی واقعے سے جوڑی جا رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادی لطیفہ کے معاملے میں شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنی اہلیہ شہزادی حیاءکو بتایا تھا کہ ”شہزادی لطیفہ کو اغواءبرائے تاوان کے منصوبہ بندی کے تحت ملک سے فرار کروایا جا رہا تھا اور شہزادی لطیفہ اس منصوبہ بندی سے آگاہ نہیں تھی، چنانچہ ہم نے اسے ریسکیو کیا اور واپس دبئی لے آئے۔“بعدازاں شہزادی حیاءکو کسی نے سچ بتا دیا کہ شہزادی لطیفہ کو اغواءنہیں کیا جا رہا تھا بلکہ وہ ملک سے فرار ہو کر امریکہ جانا اور وہاں اپنی نئی زندگی شروع کرنا چاہتی تھی اور یہ کہ اسے دبئی واپس لا کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے شوہر کا یہ جھوٹ سامنے آنے پر شہزادی حیاءنے بھی ملک سے فرار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔فیملی ذرائع کے مطابق شہزادی حیاءکو خطرہ تھا کہ جو شہزادی لطیفہ کے ساتھ ہوا وہ کسی روز خود اس کے ساتھ یا مستقبل میں اس کی بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ شہزادی حیاءکاخیال تھا کہ جو باپ اپنی ایک بیٹی پر تشدد کر سکتا ہے اور اسے جیل میں قید کر سکتا ہے وہ اپنے دوسرے بچوں کے ساتھ بھی ایسا کر سکتا ہے۔ چنانچہ اس نے ملک سے فرار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق شہزادی لطیفہ کی طرح شہزادی حیاءنے بھی مہینوں ملک سے بھاگنے کی منصوبہ بندی کی اور بالآخر جرمن سفیر کی مدد س اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہو کر جرمنی پہنچیں اور وہاں پناہ کی درخواست دے دی۔ بعد ازاں وہ برطانیہ منتقل ہو گئیں اور اب مبینہ طور پر لندن کے علاقے کینسنگٹن میں واقع ساڑھے 8کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ دوسری طرف شیخ محمد بن راشد نے شہزادی حیاءکے خلاف لندن ہائی کورٹ میں بچوں کی حوالگی کے لیے مقدمہ دائر کروا دیا ہ جس کی سماعت کے لیے تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا