11 سالہ نابینا پاکستانی لڑکی کو اس کے رشتہ دار نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دل تڑپا دینے والی خبر آگئی

11 سالہ نابینا پاکستانی لڑکی کو اس کے رشتہ دار نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ...
11 سالہ نابینا پاکستانی لڑکی کو اس کے رشتہ دار نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دل تڑپا دینے والی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں ایک 11سالہ نابینا لڑکی کو اس کے قریبی رشتہ دار نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ سندھ کے شہر مورو میں پیش آیا ہے جہاں سونیا نامی کم سن لڑکی کے ساتھ یہ درندگی کی گئی۔ ملزم کا نام دادلو سولنگی ہے جو پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا رشتہ دار ہی ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نے اس کے قوت بصارت سے محروم ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تاہم جن لوگوں نے اسے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا ان کے بتانے پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔“