’یہ حرکتیں چھوڑ دو‘ عائشہ عمر نے چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تو ان کا لباس دیکھ کر پاکستانی حیاءکا درس دینے لگے

’یہ حرکتیں چھوڑ دو‘ عائشہ عمر نے چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تو ان ...
’یہ حرکتیں چھوڑ دو‘ عائشہ عمر نے چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تو ان کا لباس دیکھ کر پاکستانی حیاءکا درس دینے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر گزشتہ دنوں چھٹیاں منانے کے لیے برطانیہ میں موجود تھیں جہاں سے انہوں نے اپنی کچھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جن میں انہوں نے کچھ ایسا لباس پہن رکھا تھا کہ دیکھتے ہی پاکستانیوں نے انہیں شرم و حیاءکاسبق دینا شروع کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ان تصاویر میں عائشہ عمر نے مغربی طرز کا مختصر سا لباس پہن رکھا ہوتا ہے جس میں ان کے جسم کے بیشتر حصے نمایاں ہو رہے ہوتے ہیں۔ چنانچہ انٹرنیٹ صارفین حسب عادت ان پر برس پڑے۔ ایک شخص نے تصویر بغور دیکھی اور پھر کمنٹس میں اداکارہ پر لعنت بھیج کر چلتا بنا۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”بدتمیز لڑکی، ذرا بھی شرم نہیں ہے۔“ایک لڑکی نے لکھا ”تربیت۔۔ کاش کہ جہنم کی گرمی کا بھی سوچ لو۔“ایک صارف نے عائشہ عمر کو مزید گنجائش دیتے ہوئے کہا کہ ”تم یہ بھی اتار دو، اتنی گرمی لگ رہی ہے تو۔“ایک اور نے لکھا کہ ”بے غیرت، پاکستان کا نام خراب کر رہی ہے۔“ایک صارف آیا جو ان تمام گالیاں دینے والے صارفین پر برس پڑا۔ اس نے لکھا کہ ”جاہل سب کے سب۔ اتنی غیرت ہے تو تم نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی کیوں بنا رکھے ہیں؟ اگر تمہیں اتنا ہی مسئلہ ہے تو اسے فالو نہ کرو۔ جاہلوں نے اس کی تصاویر دیکھنی بھی ہیں اور بکواس بھی کرنی ہے۔ اپنے کام سے کام رکھو اور اسے فالو نہ کرو غیرت والو۔“

مزید :

تفریح -