وزیر اعظم اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پروڈکشن آرڈر کا قانون بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پروڈکشن آرڈر کا قانون بدلنے میں ...
وزیر اعظم اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پروڈکشن آرڈر کا قانون بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ محنت کش کیلئے عمران خان امید کا چراغ ہیں،فاشسٹ حکومت وہ ہوتی ہے جو حاملہ عورتوں کو گولیاں مارے،وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اپنے اہداف کو پورا کرنے کیلئے پرعزم رہے ہیں، پارلیمنٹ سے مالی سال 2019-20 کی منظوری اس کی ایک بہترین مثال ہے،وزیر اعظم اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پروڈکشن آرڈر کا قانون بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق قانون کو تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی، وہ حزب اختلاف کی پرزور مخالفت کے باوجود ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور جعلی بنک اکاؤنٹس جیسے مقدمات کا سامنا ہے، پارلیمنٹ کو بطور پناہ گاہ استعمال کرنے کی سخت کوششیں کر رہے ہیں تاہم سینیٹ میں مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باعث وہ حکومت کو وسیع تر قومی مفادات میں اقدامات لینے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں حقوق پر یقین رکھتی ہے اور ہر شہری کے لیے یکساں قوانین پر عملدرآمد چاہتی ہے۔ جہانگیر ترین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے،وہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ایک مخلص سپورٹر ہیں جو قانون کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تہیہ کر رکھا ہے نہ کرپشن کرنی ہے نہ کرنے دینی ہے،آصف زردای کے بے نامی دار اثاثے سامنے آئے ہیں،بے نامی دار اثاثے ایف بی آر نے اٹیچ کر لیئے ہیں،اب عمران خان زرداری صاحب کو کیسے اچھا لگ سکتا ہے؟عمران خان سسٹم کا حصہ بن جاتا تو ان کیلئے قابل قبول تھا۔انہوں نے کہا کہ باریاں فکس کرکے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا گیا،دونوں بڑی جماعتیں میچ فکسنگ کرکےسیاست کرتی رہیں اور چارڈر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کا نام دیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت وہ ہوتی ہے جو حاملہ عورتوں کو گولیاں مارے،رانا ثنا اللہ پولیس مقابلوں کا چیمپئن تھا ،سیکڑوں بے گناہ لوگوں کو پولیس مقابلوں میں مروایا گیا،عمران خان عوام کے حقوق کا ضامن بن کر آیا ہے۔

مزید :

قومی -