امریکہ نے شام میں ائیر بیس اور فوجی اڈہ قائم کرنے کی تیاری پکڑ لی

امریکہ نے شام میں ائیر بیس اور فوجی اڈہ قائم کرنے کی تیاری پکڑ لی
امریکہ نے شام میں ائیر بیس اور فوجی اڈہ قائم کرنے کی تیاری پکڑ لی

  

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے جنگ زدہ علاقے شام میں فوجی اڈہ سمیت ہوائی جہازوں کے لیے ایک رن وے تیار کرنا شروع کردیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے حسکہ کے مشرق میں الیعربیہ کے علاقے تل کوجر میں اپنی عسکری افواج کے لیے بیس قائم کرنا شروع کردیا جس میں فوجی اڈہ اور جہازوں کے لیے ایک رن وے شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق نئے امریکی ایئر بیس کو بیرونی خطرے سے بچانے کے لیے اس کے اطراف میں کنکریٹ بلاکس کی دیوار کھڑی کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -