ترکی، کورونا سے مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ترکی، کورونا سے مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
ترکی، کورونا سے مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برادر اسلامی ملک ترکی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 19افر اد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ترک محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 1 ہزار 172  نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث  کورونا متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 3 ہزار456 ہوگئی۔

ترکی میں کورونا نے مزید 19 انسانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کیے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 186 ہوگئی۔

ترکی میں اب تک مجموعی طور پر35 لاکھ 35 ہزار 818 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔24 گھنٹوں میں کورونا سے  شفایاب مریضوں کی تعداد 1ہزار 313ہوگئی۔ مجموعی طور پراب تک 1لاکھ 78ہزار 278مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ اس وقت ترکی میں آئی سی یو میں 1ہزار82 جبکہ وینٹی لیٹرز پر374 مریض زیرعلاج ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -