نوجوان نے کلاس فیلو کو پیار کے جال میں پھنسا کر فحش ویڈیو بنالی، اس کے بعد 7 مہینے تک نابالغ لڑکی کے ساتھ کیا کچھ ہوتا رہا؟ دل دہلادینے والی تفصیلات

نوجوان نے کلاس فیلو کو پیار کے جال میں پھنسا کر فحش ویڈیو بنالی، اس کے بعد 7 ...
نوجوان نے کلاس فیلو کو پیار کے جال میں پھنسا کر فحش ویڈیو بنالی، اس کے بعد 7 مہینے تک نابالغ لڑکی کے ساتھ کیا کچھ ہوتا رہا؟ دل دہلادینے والی تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک نوجوان نے اپنی کلاس فیلو نابالغ لڑکی کو پیار کے جال میں پھنسا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا اور اس کی ویڈیو بنالی، جس کے بعد اس کے 2 مزید ساتھی بھی اس کے ساتھ مل گئے اور 7 مہینے تک لڑکی کی آبروریزی کرتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جودھپور میں ایک ہی کلاس میں پڑھنے والے لڑکے نے اپنی کلاس فیلو کو پیار کے جال میں پھنسا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا اور اس کی فحش ویڈیو بنالی۔ اس کے بعد اس کے 2 مزید دوستوں نے مل کر لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور مسلسل اس کی آبروریزی کرتے رہے۔

نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا یہ سلسلہ 7 مہینے تک چلتا رہا، جس کے بعد تینوں ملزمان نے لڑکی کے گھر والوں کو بلیک میل کرنے کی ٹھانی اور ان سے 30 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ لڑکی کے اہلخانہ نے 20 لاکھ روپے جمع کرلیے لیکن تینوں ملزمان نے اس سے پہلے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد لڑکی کے چچا نے پولیس سے رجوع کرکے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، تینوں ملزمان کے بالغ یا نا بالغ ہونے کے بارے میں ابھی شک موجود ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -