لاہور ہائیکورٹ کا مقدمات کی سماعت سے متعلق ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ کا مقدمات کی سماعت سے متعلق ججز روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر جاری کردیا ججز روسٹر کا اطلاق 6 جولائی سوموار سے شروع ہوگا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد جاری ججز روسٹر کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کے پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویڑن اور 18 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ڈویڑن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں جو تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویڑن بینچ نمبر نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی،ڈویثزن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا،ڈویڑن بنچ نمبر 4 میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل الرحمان خان،ڈویڑن بنچ نمبر5 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی،ڈویڑن بنچ نمبر 6 جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔ دورکنی بنچز پیر سے جمعہ رات تک کیسز کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ صرف سنگل بنچز میں کام کرنے والے ججز میں جسٹس مس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مسعود عابد نقوی شامل ہیں۔

ججز روسٹر

مزید :

صفحہ آخر -