لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اقدام چیلنج

  لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اقدام ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام،وہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،اس سلسلے میں لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں زاہداختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی تعینات کیا ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام،وہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم ہے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے علاقائی حدود کا تعین نہیں کیا گیا،آئین کے آرٹیکل239میں صوبوں کی حدود میں تعین اور تبدیلی کا طریقہ کار طے ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام آئین کی روح کے منافی ہے، کیس کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔

اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -