عثمان بزدار ”شوبازون مین شو“ نہیں، اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں: مسرت چیمہ

عثمان بزدار ”شوبازون مین شو“ نہیں، اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ماضی میں تو وزراء کو بھی نام نہاد خادم اعلیٰ تک رسائی حاصل نہیں تھی، وزراء اور اراکین اسمبلی کی متعدد درخواستوں کے باوجود ان کی شہباز شریف سے سالوں ملاقات نہیں ہوپاتی تھی۔ بلاول بھٹو کی پنجاب میں ”سیاسی مشقیں“ ان کے اور ان کی جماعت کے کسی کام نہیں آئیں گی،بلاول عام کارکنوں سے ملاقاتوں کرنے کی بجائے شہر سے کئی کلو میٹر دور آباد کئے گئے محل میں ڈیرے ڈالتے ہیں، سمارٹ لاک ڈاؤن کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شوباز شریف اپنے دور میں ون مین شو تھے جبکہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،آج تمام اراکین اسمبلی بغیر کسی رکاوٹ کے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرسکتے ہیں بلکہ اپوزیشن کے اراکین بھی اپنے حلقوں کے حوالے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ حکومت نے بغیر کرپشن کے عوامی فلاح و بہبود کی متعدد منصوبے مکمل کئے، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ پنجاب صفر جمع صفر سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، جب تک بلاو ل زرداری اپنے کندھوں سے کرپشن کا بوجھ نہیں اتاریں گے ان کی ”سیاسی مشقیں“ ان کے اور ان کی جماعت کے کسی کام نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
مسرت چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -