جمال خاشقجی قتل کیس، ترکی کی عدالت نے ملزمان کا ٹرائل شروع کر دیا

  جمال خاشقجی قتل کیس، ترکی کی عدالت نے ملزمان کا ٹرائل شروع کر دیا

  

استنبو ل (این این آئی) ترکی کی عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ترکی کی عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں نامزد 20 سعودی شہریوں کا اوپن ٹرائل شروع کردیا، عدالت 20 ملزمان کی غیر موجودگی میں ان پر مقدمہ چلائے گی۔استنبول کی عدالت نے جمعہ کے روز سے جمال خاشقجی قتل کیس کے ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ 59 سالہ سعودی شہری جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی شادی کے سلسلے میں دستاویزات کے حصول کے لیے گئے تھے۔جمال خاشقجی کے قتل پر ترک حکام کا کہنا تھا کہ قاتلوں نے قونصلیٹ میں سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے کیے جس کی باقیات اب تک نہیں مل سکی ہیں۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ مارچ میں ترک پراسکیوٹر نے اس کیس میں 20 سعودی شہریوں کو شامل کیا تھا جن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انتہائی قریبی 2 سابق ساتھی بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق فرد جرم میں سعودی عرب کے سابق ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد العسیری پر جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور ڈیتھ ٹیم بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جمال خاشقجی قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -