تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3بچے جاں بحق، تعداد 380ہو گئی

تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3بچے جاں بحق، تعداد 380ہو گئی

  

تھرپارکر (این این آئی) سندھ کے ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔محکمہ صحت کے مطابق جون اور جولائی میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 68 ہو گئی جبکہ رواں سال غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 380 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں 77، فروری میں 66، مارچ میں 47، اپریل میں 59 اور مئی میں 63بچے جاں بحق ہوئے۔اسی طرح 2018میں 5 سو 5 بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ 2017 میں بھی 4 سو 45،2016 میں 4 سو 79،2015 میں 3 سو98 اور2014 میں 3 سو 26بچے جاں بحق ہوئی۔ سال 2019 میں سامنے آنے والے ایک سروے کے مطابق سندھ میں 5 سال سے کم عمر کے50 فیصد بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔

غذائی قلت

مزید :

صفحہ آخر -