پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ

      پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت قومی فلکیاتی مشاہدہ کمیشن کی سائنٹیفک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں پانچ فلکیاتی آبزرویٹری بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور گوادر میں فلکیاتی آبزرویٹری قائم کی جائینگی۔

پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -