پیپلزپارٹی نے پی ٹی ڈی سی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

پیپلزپارٹی نے پی ٹی ڈی سی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی ڈی سی کے آپریشن بند اور ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت  نے دعووں کے برعکس ایک ہی جھٹکے میں سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر کے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں۔حالیہ فیصلے سے سلیکٹیڈ وزیراعظم کے قول و فعل میں واضح تضاد سامنے آگیا ہے۔وزیراعظم ایک طرف اپنی تقرریوں میں سیاحت کو فروغ دینے کی باتیں کرتے ہیں اور دوسری جانب سیاحت کے فروغ میں کردار ادا کرنے والوں کو بیروزگار۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے جھوٹے وعدے کرنے والی نااہل حکومت روزگار دینے کی بجائے ملازمین کو مسلسل بیروزگار کر رہی ہے۔سٹیل مل ملازمین کے بعد پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا قابل مذمت عمل ہے۔حکومت نے پائلٹس کا جھوٹا معاملہ اٹھا کر پوری دنیا میں پاکستان نوجوانوں کے لئے روزگار کے حصول میں مشکلات پیدا کردی ہیں۔ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ باہر سے لوگ پاکستان میں نوکریاں کرنے آئیں گے۔ سلیکٹرز دیکھ لیں کہ تحریک انصاف نے ملک کا کیا حشر کردیا ہے۔پی ٹی ڈی سی سے متعلق حالیہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -