وباء کے باعث برآمدات میں گراوٹ کے رجحان پر قابو پا لیا،عبدالرزاق داؤد

  وباء کے باعث برآمدات میں گراوٹ کے رجحان پر قابو پا لیا،عبدالرزاق داؤد

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ مالی سال 19-2020 میں پاکستان کی برآمدات میں 6.83 فیصد کمی ہو گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کورونا اثرات کے باوجود یہ کمی پچھلے سال سے کم رہی، لاک ڈاؤن کے عرصے میں برآمدات اس سے بہت کم رہنے کی توقع تھی لیکن ہم کامیابی سے واپس آئے ہیں، اس کارکردگی پر تمام برآمد کنندگان کو مبارک باد دیتا ہوں۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں اور ہفتوں میں برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلے میں برآمد کنندگان سے ملاقاتیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث برآمدات میں گراوٹ کا جو رجحان تھا اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد

.

مزید :

صفحہ آخر -