فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے درخواست منظور

      فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے درخواست منظور

  

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کی درخواست منظور کر لی اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو ہدایات جاری کر دیں، پٹیشنر میاں فیصل کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے بیرسڑ جہانگیر جدون نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی پٹیشن زیر سماعت ہے فیصل واڈا نے 11 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیا۔ فیصل واڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جسے چھپایافیصل واڈا کیخلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020 کو ہوئی تھی جس کے بعد ابھی تک سماعت نہیں ہوئی فیصل واڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، فیصل واڈا نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا، فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں جنوری 2020 کے بعد سے کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا جا سکا۔عوام کے بنیادی حقوق کے باعث کیس پر عدالت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے،عدالت نے نااہلی درخواست پر فیصل واڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے مگر ابھی تک جواب نہیں آیا، کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

فیصل واڈا

مزید :

صفحہ آخر -