یورپ سے زیادہ اچھے ہیلتھ کیئر ورکرز، کورونا ٹیسٹنگ کی نئی پالیسی لا رہے ہیں: ظفر مرزا

یورپ سے زیادہ اچھے ہیلتھ کیئر ورکرز، کورونا ٹیسٹنگ کی نئی پالیسی لا رہے ہیں: ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آگاہ کیا ہے کہ پیر سے ٹیسٹنگ کیلئے نئی پالیسی لارہے ہیں،ہم بھی چاہتے ہیں کہ روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ ہوں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد ہیلتھ صوبوں کی ذمہ داری تھی، اٹھارویں ترمیم کے باوجود مرکز نے صوبوں کو ہیلتھ پروٹیکشن سامان دیا،اب ہمارے پاس کافی تعداد میں کٹس موجود ہیں، یورپ سے زیادہ اچھے ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا،کمیٹی کے چیئرمین خالد حسین مگسی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہوئے جس کے باعث رکن کمیٹی محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کی، رکن کمیٹی ڈاکٹر شازیہ نے کہا کہ ملک کے بڑے ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز کو اجلاس میں بلایا جائے۔رکن کمیٹی نثار چیمہ نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسری میں غیر معیاری ادویات موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 7 ہزار ہسپتالوں کا ڈیٹا روزانہ ہمیں ملتا ہے کہ ان میں کتنے مریض کس پوزیشن میں ہیں۔سی ای او ڈریپ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں کچھ چیزوں کی ڈیمانڈ بڑھی گئی،کچھ انجکشنز لاکھوں تک بکنے کی اطلاعات آئیں۔اطلاع ملی کافی جگہوں پر بلیک میں میڈیسن اور انجکشن مل رہے ہیں،ہم نے بھرپور ایکشن لیا اور ایک گینگ پکڑا۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -