محکمہ زراعت اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری

محکمہ زراعت اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا ٹڈی دل کیخلاف آپریشن جاری

  

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کیخلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 32 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 966 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک35۔385717 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.53کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور64۔9274اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 92۔22لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5082 سے زائد افراد اور 648 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 257704 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2282 افراد (بشمول پاک فوج) اور 323 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں 83۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور848317 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 102998ایکڑ پر سروے اور 6اضلاع (شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، نوشیروفیروز، تھرپارکر،سکھراور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 7462 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 148681 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں 196918 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 865 افراد (بشمول پاک فوج) اور 109 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 44۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 397558ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار،آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی،دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر4423 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 25۔3 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1140287 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -