ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،سزایافتہ مجرموں نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

    ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،سزایافتہ مجرموں نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

  

اسلام آ باد (آئی این پی) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عدالت 18 جون کا سپیشل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی، اپیل تینوں مجرموں خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کی جانب سے دائر کی گئی۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ18 جون کے اسپیشل کورٹ کاحکم کالعدم قرار دے، جس کے بعد ریاست اور انسپکٹر ایف آئی اے فریق اور رجسٹرار آفس نیاپیل وصول کرلی ہے۔

عمران فاروق قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -