عوام کوصحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح،یاسمین راشد

عوام کوصحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح،یاسمین راشد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ کینال ویوآمد، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ کی قیادت میں ضلع اور سٹی صدور سے ملاقات کی، ملاقات میں عوام کو صحت سے متعلق درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین اور اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کا عوام کوصحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت نے موثر اقدامات کئے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثما ن بزدار کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ریاستی وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں، پنجاب کے لاکھوں خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی، صحت انصاف کارڈ غریب اور نادار افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، صوبے میں ہسپتالو ں کے نظام کوبہتر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ہسپتال تعمیر کئے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں، پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت کے درمیان پل کاکردار ادا کریں گے، پی ٹی آئی کے عہدیداران عوام کی خدمت کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی، ملاقات میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری شکیل نیازی،ضلعی صدر سیالکوت ادریس چیمہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر شیخوپورہ کنور عمران سعید، ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا ساجد، ضلعی صدر گجرات سلیم سرور جوڑا، ضلعی صدر منڈی بہاؤالدین،میجر (ر)ذوالفقار گوندل، ضلعی صدر جنوبی لاہور ملک ظہیرعباس کھوکھر، ضلعی صدر حافظ آباد مبشر بھٹی، ضلعی صدر ساہیوال رانا آفتاب، ضلعی صدر اوکاڑہ سید عباس رضوی، ضلعی صدر قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، ضلعی صدر نارووال چوہدری انیس طارق، سٹی صدور علیم اللہ وڑائچ، جواد حسن منج، سلیم صادق و دیگر شامل تھے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -