مون سون میں ٹڈی دل راجستھان سے واپس بلوچستان میں داخل ہو گا: سید فخر امام

مون سون میں ٹڈی دل راجستھان سے واپس بلوچستان میں داخل ہو گا: سید فخر امام

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق،سید فخر امام نے کہا ہے کہ مون سون میں راجھستان بھارت سے ٹڈی دَل واپس تھر اور چولستان کے علاقے میں داخل ہو گا۔ جمعہ کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے انجینئر ان چیف،وزارت قومی غذائی تحفظ،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ہارن آف افریقہ میں ٹڈی دل نے کافی نقصان پہنچایا۔بھارت کی 10 سٹیٹس میں ٹڈی دل نے حملہ کیا۔ بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچستان میں جہاز کے ذریعے سپرے کیا گیا۔سید فخر امام کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں ما سکو شہر جتنا ٹڈی دل کے جتھہ نے حملہ کیا۔سید فخر امام کا کہنا تھا کہ نسبتا پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کل تک کافی نقصان ہوا ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ 5جہاز کرائے پر لئے جائیں گے۔اس کے لئے 20جہازاستعمال کئے جائیں گے۔سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے 11جہازوں کے آرڈر دے دئے ہیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات نے مون سون کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔بریفنگ کے دوران بلوچستان نے بتایا کہ صوبے کے 26اضلاع پری میچور بالغ ٹڈیاں ہیں۔چاغی، پنجگور اور گوادر میں ٹیموں کی تعیناتی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ایران سے ٹڈیوں کا خطرہ ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندے نے تجویزدیتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے اعداد وشمار کے لیئے وفاقی سطح پر ڈیٹا بیس بنایا جائے۔ پنجاب کے نمائندے نے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چولستان اور راجن پور میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ہارن آف افریقہ سے ٹڈیوں کی نقل مکانی متوقع ہے۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -