مویشی منڈیاں نہ لگانے کا موقف وفاق کے سامنے رکھا ہے، ناصر شاہ

مویشی منڈیاں نہ لگانے کا موقف وفاق کے سامنے رکھا ہے، ناصر شاہ

  

کراچی (این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مویشی منڈیاں نہ لگانے کا اپنا موقف وفاق کے سامنے رکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ جو لوگ قربانی کرنا چاہتے ہیں وہ علما سے یا پھر علاقے کی مساجد سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگ علاقے کی مسجد یا مدارس سے رابطہ کرکے اپنی طرف سے انہیں قربانی کرنے کا کہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں خاص طور پر کراچی میں ضلعی سطح پر آلائشیں اٹھانے کیلئے تیاریاں کی گئی ہیں،قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ آخر -