بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے تیار پاک پاس ایپ میں تکنیکی خرابی، استعمال موخر

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے تیار پاک پاس ایپ میں تکنیکی خرابی، ...

  

کراچی(این این آئی) کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پاک پاس موبائل ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث استعمال موخر کردیا گیاہے، موبائل ایپ متعارف کروانے کا مقصد پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا 14دن تک قرنطینہ موجودگی کو لازمی بنانا تھا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے تیار پاک پاس ایپ فعال نہ ہو سکی، تکنیکی خرابی کے باعث پاک پاس ایپ کا استعمال موخر کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے جاری کیا ہے

بیرون ملک

مزید :

صفحہ آخر -