آیئے مسکرائیں

آیئے مسکرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استاد”:شکر کہاں سے آتی ہے؟“
شاگرد: " پڑوس سے۔"
٭ایک لڑکا ایک دربار پر گیا۔ وہاں سات ”پیر“زمین پر دریاں بچھا کر بیٹھے ہوئے تھے۔
پیر صاحب: بیٹا کیا مسئلہ ہے کیوں آئے ہو؟
لڑکا: بابا جی جس لڑکی سے میں بیار کرتا تھا وہ بھاگ گئی ہے۔
پیر صاحب: چھوٹے اندروں اک دری ہور لے کے آ۔
٭بچہ: ماما مجھے دوکان سے پٹاخے لینے ہیں۔
ماں: بیٹا یہ دوکان نہیں، گرلز ہوسٹل ہے۔
بچہ: مگر پاپا تو کل اپنے دوست کو بتارہے تھے کہ شہر کے سارے پٹاخے یہاں ہوتے ہیں۔
٭لڑکی اپنی دادی سے: میں اسکول نہیں جاؤں گی، راستے میں مجھے لڑکے چھیڑتے ہیں۔
دادی: بہانے مت بناؤ، میں بھی اسی راستے سے جاتی ہوں مجھے تو کوئی نہیں چھیڑتا۔
٭جنگل میں شیر کی شادی ہو رہی تھی.
جب بارات جانے لگی تو اچانک ایک چوہا بارات کے آگے ناچنے لگا،
شیر نے اس سے کہا: تم کیوں ناچ رہے ہو؟
یہ شیر کی شادی ہے، چوہے کی نہیں.
چوہا بولا: شادی سے پہلے " میں بھی شیر ہوا کرتا تھا. "

مزید :

ایڈیشن 1 -